انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کی دوسرے ٹیسٹ میں واپسی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئےبین سٹوکس انگلش ٹیم کو دستیاب ہوں اور کپتانی کے فرائض بھی خود نبھائیں گے۔
24 نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونےوالے دوسرا ٹیسٹ میچ کے لئے انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس دستیاب ہوں گے، بین سٹوکس دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کل پلیئنگ الیون کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بین سٹوکس انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے.