قید میں نواز شریف کو قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کی اجازت نہیں ملی تھی، خواجہ آصف

قید میں نواز شریف کو قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کی اجازت نہیں ملی تھی، ...
قید میں نواز شریف کو قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کی اجازت نہیں ملی تھی، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قید میں نواز شریف کو انکی اہلیہ جب وہ آخری سانسوں پر تھیں تو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد نواز شریف کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کےلیے سہولت کاری چاہیے، ورنہ پی ٹی آئی کی بلیک میل و دھمکی یہ ہے کہ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کےلیے اگر انکے بچوں کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے۔ 

مزید :

قومی -