پی ٹی آئی ایم این ایز نے اپنے اغوا سے متعلق ن لیگ کے الزامات مسترد کردیے

پی ٹی آئی ایم این ایز نے اپنے اغوا سے متعلق ن لیگ کے الزامات مسترد کردیے
پی ٹی آئی ایم این ایز نے اپنے اغوا سے متعلق ن لیگ کے الزامات مسترد کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے  ارکان قومی  اسمبلی  شفقت اعوان  اور  خواجہ  شیراز  نے اپنے اغوا  سے متعلق ن لیگ کے  الزامات  مسترد کردیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شفقت اعوان کا کہنا تھا کہ  آئینی ترمیم ہم کبھی بھی پاس نہیں ہونے دیں گے، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ہمیں کسی نے نہیں چھپایا، ہم خود چھپ کر بیٹھے ہیں۔

شفقت اعوان کا کہنا تھا کہ  ہماری پوری فیملی کہیں نہ کہیں چھپی ہوئی ہے، یہ بھول جائیں پی ٹی آئی کا کوئی ایک ایم این اے ان کاساتھ دےگا، غیر قانونی، غیر آئینی ترامیم کراناچاہتےہیں، بھول جائیں یہ کبھی نہیں ہوگا، لوگوں کو 70 سے 100 کروڑ  روپے تک آفر کی گئی ہے، ابھی تک یہی فیصلہ ہےکہ ہم نہیں جائیں، آگے پارٹی کی پالیسی دیکھیں گے۔

 رکن قومی اسمبلی  خواجہ شیراز کا کہنا تھا کہ  ہر لیول پر اس فسطائیت کا مقابلہ کرر ہے ہیں، پنجاب کے تمام پی ٹی آئی ایم این ایز  اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے گھروں کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے، 15 جولائی سے میں نے اپنی فیملی کو گھر پر نہیں رکھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں ہم ضمیر کا سودا کریں، آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں، مجھے ذاتی طور پر کسی نے رقم کی پیش کش نہیں کی۔

مزید :

قومی -