فریال گوہر اداکاری کے میدان میں واپس لوٹ آئیں
لاہور(فلم رپورٹر)فریال گوہر اداکاری کے میدان میں واپس لوٹ آئی ہیں اور یوں ناظرین انہیں15 سال بعد کسی ڈرامے میں دیکھ سکیں گے۔ فریال گوہرنجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل’’چکر‘‘میں کام کررہی ہیں جس کی ڈائریکٹرکنول کھوسٹ ہیں۔ڈرامے میں اداکارہ ریشم مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ کاسٹ میں عرفان کھوسٹ، نرگس رشید،زین افضل،آمنہ ملک نمایاں ہیں۔ اس سیریل کی رائٹر رخسانہ نگار،ڈی اوپی ماجدایسوسی ایٹ ڈائریکٹر میاں ناصر اور پراجیکٹ ہیڈ صہیب ادریس ہیں۔ فریال گوہراور عرفان کھوسٹ سیریل میں ریشم کے والدین کا کردار کررہے ہیں۔ڈرامہ سیریل’’چکر‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر تسلسل سے جاری ہے۔