ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32کروڑڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32کروڑڈالر قرض کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32کروڑڈالر قرض کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32کروڑڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق رقم ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، کے پی میں سڑکوں کی بہتری پر خرچ ہوگی،دیہی علاقوں کی تقریباً900کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی،اے ڈی بی نے کہاہے کہ کے پی میں سڑکیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں،سڑکیں آبادی کو تعلیم، صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی،روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر ہے،روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان کے لوگوں کی لائف لائن ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہے کہ اس منصوبے سے لوگوں کے سفری اوقات اور کرایوں میں کمی ہوگی،منصوبے سے لاکھوں لوگوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔