ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبرآگئی

ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبرآگئی
ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا۔پاکستان  سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 999 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 16 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر جیونیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں  ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر  278روپے 34 پیسے کا ہوگیا، گزشتہ روز 278.44 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -