علی امین گنڈاپور2نمبر آدمی، اس پر بھروسہ نہ کریں،خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نے جو الفاظ استعمال کئے وہ سب کو معلوم ہیں،علی امین گنڈاپور ساری رات آئی ایس آئی والوں کے پاس بیٹھے رہے،یہ ان سے پوچھیں وہاں کیا کرنے گئے ہوئے تھے،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں علی امین گنڈاپور 2نمبر آدمی، اس پر بھروسہ نہ کریں۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ گرفتاری واقعہ کی سب نے مذمت کی،کسی شخص نے گرفتاری واقعہ کی حمایت نہیں کی،پی ٹی آئی ارکان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا، خصوصی کمیٹی اس ہاؤس کا تقدس بحال رکھنے کیلئے بنائی گئی،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کی اہلیہ فوت ہوئیں، فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،کسی نے ہماری آواز سے آواز نہیں ملائی تھی،نوازشریف پر اس وقت جو بیتی کیا کسی نے آواز اٹھائی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہمیں حکمرانی کرتے ہوئے تقریباً2سال ہو گئے ہیں،کیا ہم نے کسی کے خلاف نیب کو استعمال کیا؟انہوں نے نیب کو بری طرح استعمال کیا، چیئرمین نیب پر کوئی غلط مثال نہیں دینا چاہتا،ہمارے دور میں کسی پر نیب کا کیس نہیں بنا،ان کاکہناتھا کہ احتجاج ضروری کریں لیکن پچھلے 4 سال پر بھی تو نظر دوڑائیں،اسی ہاؤس میں 2018تک ہماری حکومت تھی،گزشتہ 4سال نوازشریف اور ان کا خاندان مسائل کا شکار رہا، شہبازشریف سمیت دیگر پارٹی لیڈران بھی قید رہے،آج ایجنسیوں کی باتیں ہورہی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے جو الفاظ استعمال کئے وہ سب کو معلوم ہیں،علی امین گنڈاپور ساری رات آئی ایس آئی والوں کے پاس بیٹھے رہے،یہ ان سے پوچھیں وہاں کیا کرنے گئے ہوئے تھے،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں علی امین گنڈاپور2نمبر آدمی، اس پر بھروسہ نہ کریں،ان کاکہناتھا کہ اسد قیصر کے گھر میں جومیٹنگز ہوتی تھیں باہر بیٹھے افسروں کا نام بتا سکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ تلخیاں کم کرنی ہیں تو طریقے ہیں ان کو استعمال کریں،اگر ماضی کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ایک بار اس پر معذرت کرلیں۔