لاہور پریس کلب کے ممبرز اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ملازمین کو بھی  مسکن راوی، روڈا میں  5 مرلہ رہائشی پلاٹ دیئے جائیں  گے،گریجویشن کی شرط ختم

لاہور پریس کلب کے ممبرز اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ملازمین کو بھی  مسکن ...
لاہور پریس کلب کے ممبرز اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ملازمین کو بھی  مسکن راوی، روڈا میں  5 مرلہ رہائشی پلاٹ دیئے جائیں  گے،گریجویشن کی شرط ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صو بائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے  لاہور آرٹس کونسل میں منعقدہ کوارڈینشن کمیٹی کے اہم اجلاس  کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر شہنشاہ فیصل، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت ، محمد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ، سلمان غنی ، ایگزیکٹوگروپ ایڈیٹر دنیا نیوز، ارشد انصاری ، صدر لاہور پریس کلب اور کرنل (ریٹائرڈ) عابد لطیف، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، روڈا نے شرکت کی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت نہ صرف لاہور پریس کلب کے ممبرز بلکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت بشمول ڈی جی پی آر کے ملازمین کو بھی  پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جس کیلئے ملازمین کا کوٹہ 10 فیصد مختص کیا گیا ہے۔  اے پی پی، پاکستان ٹیلیویژن اور پاکستان ریڈیو کے ایسے ملازمین جو لاہور پریس کلب کے ممبرز ہیں وہ بھی  مسکن راوی، روڈا میں پلاٹ کے اہل ہوں گے۔ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی ٹاؤن پلاننگ از سر نو کی جائے گی اور 5 مرلہ رہائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔

پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو صاف و شفاف بنانے کیلئے اجلاس میں طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔ جس کے تحت 10 سال کا صحافتی تجربہ رکھنے والے مصدقہ صحافی ہی پلاٹ کی الاٹمنٹ کے اہل قرار پائیں گے۔ جبکہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سے متعلقہ صحافی اس ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پلاٹ کے حصول کے اہل نہیں ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحافی برادری اور ملازمین کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہوئے  یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ الاٹی سے صرف ڈیویلپمنٹ چارجز ہی وصول کیے جائیں۔ ایسے صحافی جو لاہور پریس کلب کے ممبرز نہیں ہیں اور  پہلے مسکن راوی،  روڈا میں اپلائی نہیں کرسکے تھے ان کیلئے جلد ہی روڈا دوبارہ اشتہار جاری کرے گا ۔ وہ لوگ 7 دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔