یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز دوبارہ کھل گئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔
"جنگ " کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام یوٹیلٹی سٹورز کھل چُکے ہیں۔ تمام یوٹیلٹی سٹورز معیاری اشیائے خور و نوش رعایتی نرخوں پر فراہم کر رہے ہیں۔