جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وقفے سے پہلے جسٹس منیب اختراوراٹارنی جنرل کے درمیان کیا مکالمہ ہوا؟اندر کی خبر سامنے آ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وقفے سے پہلے جسٹس منیب اختراوراٹارنی جنرل کے درمیان کیا مکالمہ ہوا، جس پر جسٹس منیب اختر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ شریک نہیں ہوئے،ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے سوال کیا کہ گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بتایاگیا تھا، مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں بتائیں۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس سوال کاجواب وزیرقانون دے سکتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کو یہ سوال پوچھنے کا اختیار نہیں۔جسٹس منیب اختر نے کہاکہ وزیرقانون گزشتہ اجلاس پر خود کمیشن میں یہ معاملہ لائے،اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد جسٹس منیب اختر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔