خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں کیا ایسے حالات ہیں؟صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کیا جواب دیا؟ جانیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال ’’خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں کیا ایسے حالات ہیں‘‘؟کے جواب میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں،خیبرپختونخوا میں حالات اچھے نہیں ہیں،مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ علی امین کا افغانستان سے براہ راست بات چیت کا بیان جذباتی باتیں ہیں، حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم سے متعلق اپنی اصلاحات تجویز کر دی ہیں۔