بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث6 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث6 افراد ہلاک
بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث6 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں مون سون سیزن کے تحت شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں کاکس بازار کے سرحدی ضلع میں 2 الگ الگ مقامات پر مٹی کے تودے گرے جس کے نتیجے میں 3 روہنگیا مہاجرین سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

موسمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کاکس بازار میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک 378 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو مون سون سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکس بازار میں دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزینوں کی بستی آباد ہے جہاں 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مہاجرین  کیمپوں میں رہتے ہیں۔