وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنے کی وجہ بتادی

وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنے کی وجہ بتادی
وزیراعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تنخواہ داروں پر بوجھ ڈالنا پڑا، مسلسل معیشت کی سمت درست ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔

ینگ پارلیمنٹیرینز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اپنا حصہ نہیں ڈالتے تو آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں ہوتا۔ اس مقصد میں چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈپٹی وزیراعظم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کب تک بار بار قرض رول اوور کروانے پر ہی چلتا رہے گا، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جن پر قابو پا کر ہی آگے بڑھا جاتا ہے، 25 ستمبرکو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہوناہے، میری دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کیلئے ٹیکس لگائے گئے، تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ آیا، مہنگائی کم ہوتی رہے گی تو تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم ہوگا، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ میں ابھی بہت خلا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں حصہ ڈالتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی میں ملک کے 50 لاکھ تاجروں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -