ججوں کی مدتِ ملازمت میں اضافے کے لیے آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کل پیش کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کردی۔
''روز نامہ جنگ،، میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت 62 سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہوگی۔ججز تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے اور سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا۔