زندگی کے ہر شعبے میں خواہ آپ دولت چاہتے ہوں یا اپنے بدن کو پرکشش بنانا چاہتے ہوں، غیر متزلزل اور مستحکم صبر و تحمل اعلیٰ افادیت کے حامل ہیں 

  زندگی کے ہر شعبے میں خواہ آپ دولت چاہتے ہوں یا اپنے بدن کو پرکشش بنانا چاہتے ...
  زندگی کے ہر شعبے میں خواہ آپ دولت چاہتے ہوں یا اپنے بدن کو پرکشش بنانا چاہتے ہوں، غیر متزلزل اور مستحکم صبر و تحمل اعلیٰ افادیت کے حامل ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:209
میں نے کہا ”بہت خوب، تم بہت شاندار معلوم ہو رہے ہو لیکن اب تمہارا وزن صرف 180پاؤنڈ ہے یہ معجزہ کیسے رونما ہوا؟“
اس نے جواب دیتے ہوئے کہا ”سالہا سال تک میں نے وزن کم کرنے کی ضمن میں تمام غذائیں استعمال کیں لیکن پھر مجھے ایک ایسا شخص ملا جس نے مجھے وزن کم کرنے کے لیے ایک یقینی طوریقہ بتایا۔ اس شخص نے مجھے بتایاکہ میرا وزن روزانہ کے حساب سے تین سے پانچ پاؤنڈ کم ہو جائے گا۔“
میں نے اس کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”ظاہر ہے کہ طریقہ علاج کامیاب رہا، اب تمہاری جسمانی بناوٹ بہت ہی بھلی معلوم ہو رہی ہے۔“
جان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ”اس غیر معمولی غذا کو استعمال کرتے ہوئے مجھے دو ہفتے ہی گزرے ہی تھے کہ میں ہسپتال پہنچ گیا فوری اثر کی حامل دوا نے میرے بدن کا ”خوراک جذب کرنے والا نظام“ مکمل طور پر تباہ کر کے رکھ دیا۔ میں دن میں تین بار بے ہوش ہو جاتا، میری حالت انتہائی بری ہوچکی تھی۔“
میں نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا ”تمہیں کوئی اچھی خوراک/ غذا استعمال کرنا چاہیے تھی، تمہارے کہنے کے مطابق تمہارے بدن کا نصف وزن کم ہوگیا۔“
میری بات پر توجہ دیئے بغیر جان نے اپنی داستان جاری رکھی ”جو کچھ ہوا، بہت ہی سادہ معاملہ تھا۔ میرا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے مجھ سے کئی بار تفصیلاً گفتگو کی۔ وہ کوئی غذائی ماہر نہیں تھا۔ لیکن وہ اعلیٰ فہم و فراست اور سمجھ بوجھ کا مالک تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ اوسط وزن یعنی 180 پاؤنڈ، پندرہ برس کے دوران بڑھتے بڑھتے 360پاونڈ تک پہنچ گیا۔ اور اب تمہیں کوئی طبی جادوگر ہی یہ بتا سکتا ہے کہ تم پانچ ہفتوں کے دوران 180پاؤنڈ وزن کم کر سکتے ہو، یعنی ایک دن میں پانچ پاؤنڈ وزن میں کمی الہٰ دین کے چراغ ہی کے ذریعے یہ ممکن ہوسکتی ہے۔ اور یہ بھی کہ تمہارے بدن کو شدیدقسم کا نقصان بھی نہیں پہنچے۔ ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ وزن میں کمی صرف اور صرف روزانہ مستحکم اور غیر متزلزل صبر و تحمل ہی کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔ اس ڈاکٹر نے مجھے ایک مناسب اور معقول غذا خوراک مرتب کرکے دی جس کے ذریعے ایک دن میں صرف ایک پاؤنڈ وزن کم ہوسکتا تھا۔ اس نے مجھے یقین دلایا کہ اگر میں مستقل طور پر اس غذا کو استعمال کرتا رہا تو میں چھ ماہ کے اندر 180پاؤنڈ وزن کم کر لوں گا او ریہ نسخہ نہایت ہی کارگر اور مفید ثابت ہوا۔
جان نے اپنی کہانی جاری رکھی ”یہ کوئی اتنی زیادہ قیمت نہیں تھی کیونکہ جو مرض پندرہ سال میں لاحق ہوا۔ اس کے علاج کے لیے صرف چھ ماہ کا عرصہ صرف ہوا۔ اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔“
جان نے اپنی داستان ختم کرتے ہوئے کہا:”ہر ایک پاؤنڈ کے بدلے میں دس پاؤنڈ مالیت کی خود اعتماد ی اور دلکش شخصیت حاصل کی۔“
ملاقات کے بعد جدا ہوتے وقت میں اپنے دل میں سوچ رہا تھا ”زندگی کے ہر شعبے میں خواہ آپ زیادہ سے زیادہ دولت حاصل کرنا چاہتے ہوں یا اپنے بدن کو انتہائی پرکشش اور دلکش بنانا چاہتے ہوں، غیر متزلزل اور مستحکم صبر و تحمل، اعلیٰ افادیت کے حامل ہیں۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -