عمران خان کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی موجودگی میں ہی کسی تفتیش میں شامل ہوں گا۔ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ کی تحقیقات کے لئے خصوصی طور پر اڈیالہ جیل آئی تھی۔
دنیا نیوز کا مزید کہنا تھا کہ چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی انکار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔