باکمال لوگ ، لاجواب سروس

باکمال لوگ ، لاجواب سروس
Riadh
کیپشن: PIA

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کا ریاض آنیوالا طیارہ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر دور غلطی سے جدہ ایئرپورٹ پر اترگیاتاہم سعودی سول ایوی ایشن نے تردید کرتے ہوئے بتایاکہ پروازیں شیڈول ہوتی ہیں ، ایسی غلطی ممکن نہیں ۔ دوسری طرف ذرائع کاکہناتھاکہ قومی ایئرلائن نے تکنیکی طورپر خود ہی جدہ لینڈنگ کی تاہم پی آئی اے کی طرف سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خبررساں ایجنسی ’سبک‘ نے دعویٰ کیاکہ کراچی سے ریاض آنیوالی پروازپی کے 731غلطی سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر جدہ ایئرپورٹ پر اتاردی گئی تاہم کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترنے والے مسافروں کو بس کے ذریعے ریاض پہنچادیاگیا۔ سعودی سول ایوی ایشن نے خبررساں ادارے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ شیڈول کے بغیر کسی پرواز کی لینڈنگ ممکن ہی نہیں ، ہنگامی صورتحال میں بھی کنٹرول ٹاور سے اجازت مشروط ہوتی ہے ، ایئرپورٹ پر تمام آنے اور جانیوالی پروازیں ایک طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کرتی ہیں ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ پی آئی اے نے تکنیکی طورپر خود ہی طیارے کو جدہ لینڈنگ کی تاہم اِس بارے پی آئی اے کی طرف سے کسی قسم کا ردعمل معلوم نہیں ہوسکا۔

  •  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -