ہنڈا اٹلس کارز پاکستان اور بینک اسلامک پاکستان کے مابین معاہدہ

ہنڈا اٹلس کارز پاکستان اور بینک اسلامک پاکستان کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ اور بینک اسلامک پاکستان لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کو ہنڈا پروڈکٹس اور شریعت کے مطابق بہترین آٹو فنانس سلیوشنز فراہم کرنے کیلئے مشترکہ معاہدہ کرلیا۔ لاہور میں ہوئی ایک میٹنگ کے دوران بینک اسلامک پاکستان لمیٹڈ میں آٹو اجارہ کے سیکشن ہیڈ یاسر عباس اور ہنڈا اٹلس کارز پاکستان کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ندیم اعظم نے مشترکہ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔تقریب کے موقع پر جناب یاسر عباس نے اس معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایگریمنٹ نہ صرف دونوں اداروں کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ ہماری زبردست آفرز سے کسٹمرز کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔‘‘ جناب ندیم اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس اقدام سے تینوں متعلقہ پارٹیوں کو مثالی مواقع میسر آئیں گے۔ کاروباری لحاظ سے دیکھا جائے تو اس سے کسٹمرز کے ساتھ ہمارے تعلق کو استحکام ملے گا اور کسٹمرز کو ہنڈا پروڈکٹس پر بہترین فنانشل پیکیجز میسر آئیں گے۔اس موقع پر ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے وائس پریزیڈنٹ مقصود رحمانی، سینئر منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ایم افضل اور ڈپٹی منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شہزاد واہلہ، جبکہ بینک اسلامک پاکستان لمیٹڈ کے یونٹ ہیڈ آٹو اجارہ سید جبران علی، ایچ ایس ایم سنٹرل ریجن جناب حفیظ شبیر، اور ٹی ایل ریٹیل سنٹرل رضوان حیدر بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -