میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘424بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘424بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں 11روز میں 424بجلی چورپکڑلئے۔5لاکھ30ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر81لا کھ55 ہزار روپے جرمانہ عائد۔4مقدمات درج۔یکم تا11 اپریل 2020ء کے دوران ملتان میں 86 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 118553یونٹس چوری کرنے پر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

2494261 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور ایک مقدمہ درج ہوا۔ڈی جی خان میں 68گھریلواورکمرشل صارفین کو73040یونٹس چوری کرنے پر892526روپے جرمانہ،وہاڑی میں 39گھریلواورکمرشل صارفین کو34441یونٹس چوری کرنے پر477090روپے جرمانہ، بہاولپور میں 18گھریلو، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو45286یونٹس چوری کرنے پر628070 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 76 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو61516یونٹس چوری کرنے پر985889روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 8 گھریلو صارفین کو10216یونٹس چوری کرنے پر199000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 53گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو60388 یونٹس چوری کرنے پر825980روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 23گھریلوصارفین کو19324 یونٹس چوری کرنے پر323992روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 53 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو107839 یونٹس چوری کرنے پر1329015روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا