اداکارہ میرا کو امریکہ بدر کرنے کی خبریں لیکن اب وہ کہاں ہیں؟

اداکارہ میرا کو امریکہ بدر کرنے کی خبریں لیکن اب وہ کہاں ہیں؟
اداکارہ میرا کو امریکہ بدر کرنے کی خبریں لیکن اب وہ کہاں ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہیں امریکہ بدر نہیں کیا گیا بلکہ وہ امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے ہسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی جس کے بعد ان کے امریکہ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ انہیں نہ تو پاگل خانے بھیجا گیا اور نہ ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کئے گئے۔ وہ اس وقت شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کیلئے ہیوسٹن پہنچ چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپیل کی کہ میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کرلے۔

دوسری جانب پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ میرا کے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، میرا باصلاحیت فن کارہ ہیں، اسی لئے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔

مزید :

تفریح -