یونیورسٹی آف لیہ بحران کا شکار

یونیورسٹی آف لیہ بحران کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یونیورسٹی آف لیہ ابتدا ء ہی میں انتظامی اور مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں سست روی کا شکارہیں اور طلباء و طالبات میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ خبروں کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ملک نے سیاسی دخل اندازی اور سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات کی وجہ سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے اور چارج چھوڑ دیا ہے جس سے یونیورسٹی کے حالات مزید گھمبیر ہو گئے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ اِس وقت یونیورسٹی میں وائس چانسلرہے، نہ رجسٹرار، نہ کنٹرولر،نہ ٹریژرر، نہ سینڈیکیٹ اور نہ ہی کوئی اور باڈی ہے جو یونیورسٹی کے معاملات کو دیکھ سکے۔پنجاب کی نگران حکومت اِس معاملے کی طرف نظرکرم کرے، یونیورسٹی آف لیہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مستقل وائس چانسلر کی فوری تعیناتی کا بندوبست کرے اور اساتذہ سمیت تمام سٹاف کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔  
٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -