شہر قائد میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ بر آمد

شہر قائد میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ بر آمد
شہر قائد میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 1432ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں کسی چور کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے: شیخ رشید
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیامیں گشت پر مامورپولیس پارٹی کو آتے دیکھ کر ڈاکوؤں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کافی دیر کراس فائرنگ تبادلہ جاری رہاجبکہ اس دوران پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاقائم رہی۔پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی کے دوران دونوں ڈاکوؤں کو گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، پولیس نے ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ہیں ،تاہم زیر حراست زخمی ڈاکوؤں کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے او رہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان سے تحقیقات کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -