سانحہ مستونگ میں شہید سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اورپھول چڑھانے کی تقریب ، شہداکوخراج عقیدت پیش کیا گیا
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)71ویں یوم آزاد ی کے موقع پرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی اور پھول چڑھانے کی تقریب ہوئی ۔
سراج رئیسانی کی قبر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سیکٹرکمانڈربریگیڈیئرتصورستاراورنوابزادہ جمال رئیسانی نے شہیدکی قبرپرحاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پر سیکٹرکمانڈر نے سانحہ مستونگ کے دیگر شہداکوخراج عقیدت بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے 35 کلو میٹر دور مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خوفناک خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت 200 افراد شہیدجبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔