یوم آزادی کی تقریب کے دوران کارکنوں کے رش میں شہباز شریف کو اچانک کمر کی تکلیف نکل آئی

یوم آزادی کی تقریب کے دوران کارکنوں کے رش میں شہباز شریف کو اچانک کمر کی ...
یوم آزادی کی تقریب کے دوران کارکنوں کے رش میں شہباز شریف کو اچانک کمر کی تکلیف نکل آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 14 اگست کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی۔کارکنوں کے یوم آزادی کی تقریب میں سیلفی بنانے کے دوران رش میں شہباز شریف کو کمر کی تکلیف ہوئی جس پرانہیں فوری طور پر گاڑی میں سیٹ پر لٹا کر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔اس سے قبل یوم آزادی کے سلسلے میں میاں شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے قاتل مودی نے 5 اگست کو کشمیر سے متعلق ظالمانہ فیصلہ کیا۔