سیاست کی آڑ میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں،شیخ گلزار

سیاست کی آڑ میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں،شیخ گلزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد  (نامہ نگار)ہارون آباد سیاست کی آڑ میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں،وطن عزیز کی حفاظت پر مامور جوان ہمارا فخر ہیں،وطن کو ہر مشکل سے نکالنے میں پاک فوج کا کردار قابلِ تعریف رہا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہارون آباد کے سنیر رہنما شیخ گلزار احمد، رانا امداد علی گوگی، راؤ شفیق الرحمن، کرامت علی رحمانی کا اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب زدگان کی مدد، دہشتگرد گروہ سے لڑنا ہو یا بیرونی دشمن قوتوں سے ہم نے پاک فوج کو صفحہ اول  ہی پایا ہے، ہم بحیثیت قوم شہیدوں اور حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں جو ملک میں قیام امن خاطر دشمن قوتوں سے لڑ رہے ہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے شوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ کوئی پھر سے ایسا کرنے کا سوچے بھی نہیں۔ افواجِ اور عوام میں محبت کا رشتہ ہے جسے کبھی کم نہیں کیا جاسکتا۔ افواجِ پاکستان کے خلاف شوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں خدارا بیرونی قوتوں کے آلاکار  مت بنیں اپنی افواج پر جھوٹے الزام مت لگائیں۔ بیرونی قوتیں یہ جانتی ہیں پاک فوج کو کسی محاز پر شکشت نہیں دی جاسکتی اس لیے وہ فیک اکاؤنٹ سے نفرت انگیز مواد سے عوام اور فوج میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں انشاللہ ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے دشمن قوتیں یہ جان لیں پاکستانی عوام اپنی افواجِ  کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح گھڑیں ہے جیسے توڑا نہیں کیا جاسکتا۔