پاکپتن: ”قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر“ کے موضوع پر سیمینار 

پاکپتن: ”قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر“ کے موضوع پر سیمینار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکپتن (نمائندہ پاکستان)پاکستان کی  75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ''قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر'' کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت  احمد خاور شہزاد(پی ایچ ڈی سکالر و سول سرونٹ) نے کی مہمان خصوصی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری تھے جبکہ اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل  بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سیمینار سی ابراھام عظیم ڈینیل، پروفیسر مسعود آفریدی، پروفیسر عمران کمیانہ، سی ای او ایجوکیشن محمد سعیداورڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹرسید ریاض ہمدانی نے خطاب کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے معاشرے میں موجود خلیج کو ختم کیا جانا چاہیے۔احمد خاور شہزاد نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار، تکنیکی مہارت کے حصول اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں اساتذہ اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے اور معاشرے میں قیام امن کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پادریوں اور مذہبی اسکالرز کے لیے پیغام پاکستان کے کردار پر بھی بات کی اور قیام امن میں اقلیتوں کے کردار کی وضاحت کی۔

 مقررین نے تاریخی شعور کے تناظر میں دھرتی سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے موثر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سماجی حلقوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستانیت کو فروغ دینے کے لیے اس اہم موضوع پر سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے موضوعات پر نوجوانوں کے مابین مکالمہ کو بھی رواج دیا جائے گااس پر وقار تقریب میں 600 سے زائد مختلف سماجی طبقات سے شہریوں نے شرکت کی جس کے اختتام  پر مسیحی برادری کی جانب سے یوم ازادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لییازادی کیک کاٹا گیا۔