اقتدار  کے خاتمے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا

اقتدار  کے خاتمے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا
اقتدار  کے خاتمے کے بعد شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ساڑھے 15 سالہ دور  اقتدار  کے خاتمے اور  بھارت فرار  ہونے کے بعد بنگلادیش کی سابق وزیراعظم  اور  عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا۔حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد کی جانب سے والدہ کا پیغام اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی عوام کے نام اپنے پیغام میں حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ  جولائی  سے احتجاج کے نام پر  ہونے والی بدامنی، آتشزدگی اور تشدد کے باعث بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، میں ان سب کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہوں اور ان کی مغفرت کی دعا کرتی ہوں۔حسینہ واجد نے مطالبہ کیا کہ حالیہ  قتل و غارت اور  بدامنی میں ملوث افراد کی مناسب تحقیقات کے بعد نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔

اپنے پیغام میں حسینہ واجد نے بنگلادیشی عوام سے درخواست کی کہ وہ 15 اگست کو  یوم سوگ کے طور پر منائیں۔خیال رہےکہ  15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال 15 اگست کو بنگلادیش میں  یوم سوگ منایا جاتا رہا ہے اور اس دن عام تعطیل ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ بنگلادیش کی عبوری حکومت نے 15 اگست کی چھٹی ختم کرنےکا اعلان کیا ہے۔