سعود شکیل شاہین کے متعلق نائب کپتانی کا سوال حذف کر گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر نے نشاندہی کی کہ سعود بھائی آپ نائب کپتان ہیں اور شاہین آپکے گروپ کا حصہ ہیں۔سعود بنگلادیش‘اے’کے خلاف اپنے پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔شاہینز کے اسکواڈ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے پلئیرز کی شمولیت بھی متوقع ہے، جن میں کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سرفراز احمد کھیلتے دیکھائی دے سکتے ہیں۔ رواں جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان مسعود کا نائب مقرر کیا گیا تھا تاہم محض ایک سیریز کے بعد ورک لوڈ کا بہانہ بناکر بورڈ نے انکی جگہ سعود شکیل کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔اس سے قبل شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف محض ایک ٹی20 سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹادیا تھا اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپ دیئے تھے۔