دیر میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

دیر میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی
دیر میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔