یورپ میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،اٹلی کو لاکھوں غیرملکی ورکرز کی ضرورت پڑگئی

یورپ میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،اٹلی کو لاکھوں غیرملکی ورکرز کی ...
یورپ میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،اٹلی کو لاکھوں غیرملکی ورکرز کی ضرورت پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اٹلی کو 10مختلف سیکٹرز میں 6لاکھ سے زائد غیرملکی ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس وقت اٹلی کی کئی صنعتوں کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ان میں ہیلتھ کیئر، سوشل سروسز، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، کنسٹرکشن، سیاحت اور ہاسپٹیلٹی و دیگر شامل ہیں۔
ان شعبوں میں اٹلی کو ڈاکٹرز، نرسز، فزیو تھراپسٹس، ہیلتھ کیئر اور سوشل سروسز کے ماہرین، ریاضی اور کمپیوٹرسائنس کے سپیشلسٹس، آئی سی ٹی ٹیکنیشنز، انجینئرز، انجینئرنگ ٹیکنیشنز، تعمیراتی کام کے ماہر ورکرز اور ریسٹورنٹ سٹاف کی ضرورت ہے۔ اٹلی کی وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے اداروں اور کمپنیوں نے مذکورہ ملازمتوں پر 6لاکھ 8ہزار غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ انہیں یہ ورکرز2023ءسے 2027ءتک درکار ہیں۔غیریورپی ممالک کے ورکرزکے لیے ان ملازمتوں میں آئندہ ایک سال کے لیے 1لاکھ 36ہزار کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ 

مزید :

نوجوان -