خان گڑھ میں بچوں کے اغواء اور قتل پر پولیس کا سرچ آپریشن ، کس کی تلاش جاری؟
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خان گڑھ میں بچوں کے اغواء اور قتل سے متعلق سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سالہ بچی حفظہ کی تلاش جاری ہے۔
نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کےمطابق ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ راستے میں لگے کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، ملزم نے 5 روز پہلے 3 بچوں کو اغواء کر لیا تھا۔
اس دلدوز واقعے سے متعلق یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ ملزم نے قتل کے بعد گوشت پکا کر کھا لیا تھا اور ایک دربار پر بھی بانٹ دیا تھا۔ پولیس نے ایک بچے کےخون آلود کپڑے اور لاش کی باقیات برآمد کر لی تھیں۔