ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ا من و امان سے متعلق اہم اجلاس

ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت ا من و امان سے متعلق اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) ہیڈ کوارٹر زپاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی/ اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی (ایسٹ ،ساتھ،ویسٹ ،سی ٹی ڈی ،اسپیشل برانچ) ،پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران نے شرکت کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کااز سرِ نو جائزہ لیا گیا اور مشترکہ طور پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا تاکہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خطرے سے مثر طریقے سے نمٹا جا سکے ۔