ایس ای سی پی :مزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی،صارفین سے ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کی اپیل 

ایس ای سی پی :مزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی،صارفین سے ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے ...
ایس ای سی پی :مزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی،صارفین سے ڈاﺅن لوڈ نہ کرنے کی اپیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے عوام کو دھوکا دینے والی مزید 8 غیر قانونی لون ایپس کی نشاندہی کر لی۔سماکے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی پرسنل لون ایپس کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور ایس ای سی پی نے عوام کیساتھ فراڈ کرنے والی مزید 8 غیرقانونی لون ایپس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ 8 ایپس ذاتی و مالیاتی ڈیٹا تک رسائی، دھوکا،بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے میں ملوث ہیں،پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے ساتھ مل کر کارروائی کی جارہی ہے،صارفین کسی ویب سائٹ، ای میل یا سوشل میڈیا سے لون ایپس ڈاﺅن لوڈ نہ کریں۔