ترکی، داعش سے تعلق کے شبہ میں تین روسی گرفتار، دستاویزات اور سی ڈیز برآمد

ترکی، داعش سے تعلق کے شبہ میں تین روسی گرفتار، دستاویزات اور سی ڈیز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(اے این این) ترکی میں حکام نے استبول میں خود کش حملے کے بعد روس کے تین باشندوں کو داعش سے تعلق کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے روس کے سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے کے مطابق انتالیہ میں روس کے قونصل جنرل نے کہا ہے کہ داعش سے تعلق کے شبہے میں تین روسی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ترکی کی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے اس جگہ کی تلاشی کے دوران جہاں مشتبہ افراد مقیم تھے، دستاویزات اور سی ڈیز کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ترکی نے گزشتہ سال ہونے والے دو حملوں کی ذمہ داری بھی داعش پر عائد کی تھی۔ ان میں سے ایک حملہ شام کی سرحد کے قریب واقع شہر سروچ جبکہ دوسرا دارالحکومت انقرہ میں کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -