بجلی 4.30روپے یونٹ مہنگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6روپے تک بڑھنے کاامکان
اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا اضافہ کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی تاہم اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔آئل ریفائنریز کے اعداد شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 81 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل ایک ڈالر 70 سینٹ اضافے سے 83 ڈالر 70 سینٹ میں فروخت ہورہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 25 پسے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔
بجلی مہنگی