قومی سلامتی پالیسی کا اجرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر رسمی گفتگو میں کیا کہا؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کو زبردست اقدام قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے، یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد گار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکیورٹی بھی قومی سلامتی کا ہی ایک پہلو ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخط کے بعد مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے سلامتی پالیسی جاری کی۔