پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کا امکان، پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آّن لائن) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برف باری کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔
مراسلے کے مطابق منگل 18 جنوری سے جمعرات 20 جنوری تک بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔مری میں منگل سے جمعرات تک برفباری کا امکان ہے۔برفباری کا سلسلہ منگل کی رات سے شروع ہونے کا امکان ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین،خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانولہ، حافظ آباد، لاہور، قصور میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔