انتخابات وقت پر ہوں گے ، گذشتہ ادوار میں سرمایہ کاروں کو جیل میں ڈالنے پر توانائی کے شعبے میں کام نہ ہوسکا: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

انتخابات وقت پر ہوں گے ، گذشتہ ادوار میں سرمایہ کاروں کو جیل میں ڈالنے پر ...
انتخابات وقت پر ہوں گے ، گذشتہ ادوار میں سرمایہ کاروں کو جیل میں ڈالنے پر توانائی کے شعبے میں کام نہ ہوسکا: وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشام (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے جبکہ نواز دور حکومت میں سرمایہ کاروں کو جیلوں میں ڈالنے کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری رک گئی ۔خان خواڑ منصوبے کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نئے چیف الیکشن کمیشن کے تقرر سے دنیا کو اچھاپیغام ملا، بجلی پیدا کرنے کو اہمیت دی جارہی ہے اور فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے آئی پی پیز منصوبے شروع کیے تھے ۔ نواز دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ سیف الرحمان نے سرمایہ کاروں کو جیل میں ڈالا جس کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے بددل ہوگئے اورسرمایہ کاری رک گئی جبکہ بجلی برآمد کرنے کاپروگرام تھا ۔وزیراعظم نے کسی کا نام لیے بغیر کہاکہ آمر دس سال حکومت کرتے ہیں لیکن اُن کا راستہ کوئی نہیں روکتا، اتناکہہ سکتے ہیں کہ پروردگار اُن پر بھی مہربانی فرمائے ۔قبل ازیں راجہ پرویز اشرف نے 72میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے خان خواڑپراجیکٹ کا افتتاح کیا اور 72میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اِس منصوبے پر 11ارب روپے کی لاگت آئی۔

مزید :

قلات -Headlines -