خود کش حملے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کا پاک فوج کے بارے میں ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا، کیا کہہ رہے ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے
مستونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ خود کش حملے میں شہید ہو نے والے سراج رئیسانی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پاکستان اور پاک فوج سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
سراج رئیسانی شہید نے 23 مارچ کو ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا ، سوشل میڈیا پر اسے ان کا آخری ویڈیو پیغام بھی قرار دیا جارہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سراج رئیسانی نے کہا ”23 مارچ یوم پاکستان سب کو مبارک ہو، ہم اپنی پاک افواج پر ناز کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ اللہ نے ہمیں ایسے بہادر جوانوں سے نوازا ہے، ہم اپنے جوانوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ پاک وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان زندہ باد ، بلوچستان پائندہ باد“۔
خیال رہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 197 افراد مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔ سراج رئیسانی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 35 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے۔
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔