داعش کے رہنما کا خفیہ پیغام پکڑا گیا، رمضان المبارک کے پہلے 15 دن بڑے بڑے شہروں میں قیامت برپا کرنے کے بعد اب کیا کرنے والے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ دنیا لرز کر رہ گئی

داعش کے رہنما کا خفیہ پیغام پکڑا گیا، رمضان المبارک کے پہلے 15 دن بڑے بڑے ...
داعش کے رہنما کا خفیہ پیغام پکڑا گیا، رمضان المبارک کے پہلے 15 دن بڑے بڑے شہروں میں قیامت برپا کرنے کے بعد اب کیا کرنے والے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ دنیا لرز کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی ممالک دہشتگردی کے حالیہ حملوں سے ابھی سنبھل نہیں پائے تھے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے رمضان المبارک کے باقی دنوں میں یورپ کی سرزمین پر پہلے سے بھی زیادہ خوفناک حملوں کا اعلان کرکے خوف و ہراس کی نئی لہر دوڑادی ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق داعش کے رہنما ابی الحسن المہاجر نے یورپ میں موجود اپنے کارکنوں کے لئے ایک خفیہ آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں شدت پسندوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پورے یورپ میں جہاں بھی موقع ملے دہشتگردی کے حملے کریں۔ اس نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے ”موصل، رقہ اور تل افار کے شیرو، سب مل کر ایک ہوجاﺅ اور کفارپر ٹوٹ پڑو۔ میں یورپ، امریکہ، روس، آسٹریلیا اور دیگر مغربی ملکوں میں موجود اپنے بھائیوں سے کہتا ہوں کہ اب تک تمہاری کارکردگی بہت اعلیٰ رہی ہے اور تم اپنے ساتھیوں کے لئے بھی ایک روشن مثال ہو۔“

داعش کے کارکن سے شادی کرنے والی برطانوی لڑکی منظر عام پر آگئی، داعش اب کیا کرنے والی ہے اور اس کے سب سے زیادہ کارکن کس علاقے میں رہتے ہیں؟ انتہائی خطرناک انکشاف کردیا
اس آڈیو پیغام نے مغربی ممالک کی حکومتوں اور سکیورٹی ایجنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے بھی داعش کی جانب سے ایک ایسا ہی اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور لندن میں تباہ کن حملے کئے گئے۔ مانچسٹر میں ہونے والے میوزک کنسرٹ پر سلمان عابدی نامی دہشتگرد نے حملہ کرکے 22افراد کو ہلاک کیا جبکہ لندن میں ہونے والے حملے میں بھی درجن بھر لوگ ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے دہشتگرد تنظیم اپنے پیغامات واٹس ایپ پر جاری کرتی تھی لیکن اس بار آڈیو پیغام ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کیا گیا ہے تاکہ یہ سکیورٹی ایجنسیوں کی نظروں سے خفیہ رہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مغربی ممالک کے حکومتوں نے اپنی سکیورٹی ایجنسیوں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ میسجنگ ایپ اور سوشل میڈیا کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشتگردوں کی پیغام رسانی کو بند کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔