بلدیاتی انتخابات،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اہم ہدایات جاری کردیں

بلدیاتی انتخابات،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اہم ہدایات جاری کردیں
بلدیاتی انتخابات،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو اہم ہدایات جاری کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ اعلی سیکرٹیریٹ میں لوکل باڈیز(مقامی حکومتوں کے نظام)پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزرا اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم نےہدایت کی کہ لوکل باڈیزکےنظام کوجلدازجلدفعال کرنےکےلئےالیکشن کےانعقاد کےانتظامات مکمل کئےجائیں تا کہ مقامی حکومتوں کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔ وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ تمام انتظامی اور قانونی انتظامات مستعدی سے کیے جا رہے ہیں اور ولیج پنچایت الیکشن اور لوکل باڈیز الیکشن مقررہ وقت پرمنعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اگلےماہ سےساٹھ دنوں میں حلقہ بندیاں مکمل کرلےگا جس کے بعد ولیج اور پنچایت کی سطح پر الیکشن کروائے جا سکتے ہیں،یہ الیکشن پنتالیس دنوں میں مکمل ہو ں گے،لوکل باڈیز الیکشن کا انعقاد سال کے آخرتک ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے لوکل باڈیز کے حوالے سے انتظامی اور قانونی تقاضوں کی تیاری کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔