کے پی کے اسمبلی کے تین مزید اراکین میں وائرس کی تشخیص

کے پی کے اسمبلی کے تین مزید اراکین میں وائرس کی تشخیص
کے پی کے اسمبلی کے تین مزید اراکین میں وائرس کی تشخیص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں مزید 3 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں وبا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 20 ہوگئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمیرا شمس، مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی اور تورغرسے لائق محمدخان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ڈاکٹر سمیرا شمس کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر انہوں کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتالوں کے دورے کیے اور وہ عوام کےساتھ رہیں، اس دوران انہیں کورونا لاحق ہوا، قوم صحت یابی کے لیے دعا کرے، صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ اب تک اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی سمیت 20 ارکان صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -