کینیڈا کے وزیر اعظم دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئے

کینیڈا کے وزیر اعظم دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئے
کینیڈا کے وزیر اعظم دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ پبلک ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں، وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ویکسین کی خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔ 

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر انہوں نے ابھی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی تو فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوالیں ، آئیں سب مل کر ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم ، ایک دوسرے اور اپنے آپ کا تحفظ کریں۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ اس وقت مثبت آیا تھا جب انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس میں سمٹ آف امیریکاز میں جوبائیڈن سے ملاقات کی تھی۔