اللہ کے مشن پر چلنے کیلئے کردار کی مضبوطی ضروری،دردانہ صدیقی
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی شعبہ آئی ٹی میڈیا سیل حلقہ خواتین کے دوروزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن الٰہی مشن ہے جس کے اولین امیر نبی کریم ؐ ہیں اس مشن کو لے کر چلنے والوں کے لئے کردار کی مضبوطی کیساتھ باہمی مثالی ربط و تعاون،صلاحیت اور عملی میدان میں کام کرنے کا جذبہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معاشرے کو تبدیل کررہا ہے اور سیاست میں نیتجہ خیز ثابت ہورہا ہے. ہمارے ہاتھ میں میڈیا کی قوت نہیں ہے لیکن ایمان کی قوت اور صلاحیت ہے جسکے ساتھ ہمیں اپنی بنیادوں کے حصار میں آئی ٹی کے محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہونا ہے۔اجلاس سے آمنہ عثمان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ڈائیریکٹر عالیہ منصوراور نگران شعبہ آئی ٹی سعدیہ حمنہ کے علاؤہ مرکزی شعبہ آئی ٹی کی ذمہ داران نے شرکت کی۔