پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرے،نرگس فیض

          پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرے،نرگس فیض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جس طرح سے پی ٹی آئی پنجاب کی اسمبلی کے اجلاسوں میں بھرپور شرکت کررہی ہے تو ٹھیک اسی طرح سے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرنی چاہیے اور اگر پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرنی تو پھر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے پاس جائیں اور اپنے اپنے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کروائیں۔

 تاکہ ان کی خالی ہونے والی نشستوں پر آئین و قانون کے مطابق ضمنی الیکشن کروایا جاسکے پی ٹی آئی کو اپنی دوغلی پالیسی ختم کرنا ہو گی اگر اس نے مستعفی ہونا ہے تو پھر پنجاب،کے پی کے،بلوچستان،سینٹ،اے جے کے اور گلگت بلتستان سے بھی باہر آئے تاکہ ایک ہی مرتبہ ہر جگہ سے ضمنی الیکشن کروایا جائے۔