رچنا ٹاؤن، جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، 10مزدور جھلس گئے، 3جاں بحق
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ رچنا ٹاؤن فیروز والا کے قریب جوتوں کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کے دوران تین مزدور ہلاک، 7 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ رچناٹاؤن کے قریب فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے کہ کیمیکل کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کی زد میں آکر 10 مزدور بری طرح جھلس گئے جن کو ریسکیو کے عملے نے ہسپتال پہنچایا۔مرنے والوں میں جمال خان،محمد رمضان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ سات زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
آتشزدگی