میپکو:چھ افسروں کو تبدیل کرنیکا حکم
ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے 6افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
کوارٹر ملتان انجینئر میاں قیصر عباس کو خالی آسامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیمانڈ فارکاسٹنگ) میراڈ میپکو تعینات کیاہے۔ ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن ملتان قمر زمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور ان کے پیشرو ملک محمد ساجد ڈومرا کو ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن ملتان، ایکسین راجن پور ڈویژن محمد علی کو ایکسین تونسہ ڈویژن اور ان کے پیشرو ذاکر حسین ڈاہانی کوایکسین راجن پور ڈویژن، میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایڈیشنل ایکسین ساجد رفیق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریگولیٹری آفیئرز) میراڈ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور ایس ڈی او ریجنل کمپلینٹ سنٹر میپکو ملتان محمد شاہد اقبال کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاور کنٹرول سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاہے