نعت خواں آمنہ سلطانی کا نیا صوفیانہ کلام”فقیرا“مقبول ہوگیا
لاہور(فلم رپورٹر)صوفی گلوکارہ و نعت خواں آمنہ سلطانی کا نیا صوفیانہ کلام”فقیرا“مقبول ہوگیا جس کا میوزک نامور میوزک ڈائریکٹر فخر عباس نے پروڈیوس کیا تھا جبکہ پیمبر ریکارڈز کے پلیٹ فارم سے میوزک ویڈیو کو جاری کیا گیا تھا جبکہ اس ویڈیو کو خرم خالد نے ڈائریکٹ کیا تھا صوفی گلوکارہ آمنہ سلطانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے نعت خوانی کر رہی ہوں بہت سے نعتیہ کلام کو انگلینڈ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جاری کرچکی ہوں اب صوفیانہ کلام پر مبنی ویڈیو فقیرا ریلیز کی گئی جس کو سوشل میڈیا سمیت دیگر میوزک پلیٹ فارم سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اپنی آواز سے محنت لگن سے صوفی سنگرز میں نام بنانا چاہتی انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین صاحبہ نصرت فتح علی خان میرے پسندیدہ گلوکار ہیں اس”فقیر“ا کلام کا میوزک معروف موسیقار میوزک پروڈیوسر فخر عباس نے بہت شاندار ترتیب دیا جن کی میوزک کمپوزیشن میں ہمیشہ منفرد کام دیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں برطانیہ میں مختلف تقریبات میں نعت خوانی کے ساتھ صوفیانہ کلام پیش کر رہی ہوں جلد پاکستان آکر یہاں بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی۔