فٹیف اجلاس آج سے شروع، پاکستان کا 32نکات پر عملدرآمد مکمل، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان روشن 

فٹیف اجلاس آج سے شروع، پاکستان کا 32نکات پر عملدرآمد مکمل، گرے لسٹ سے نکلنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(آئی این پی)ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 14سے 17جون تک جرمنی کے شہر برلن میں ہو گا۔ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں۔ پاکستان نے 34میں سے 32نکات پر عملدر آمد کرلیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیٹف کے دو مختلف پلانز کے تحت 34 میں سے 32 نکات پر عملدرآمد مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018ء کے ایکشن پلان کے 27میں سے 26نکات پر جبکہ 2021کے ایکشن پلان کے تحت 7 میں سے 6 نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی جس کے لیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اجلاس میں پاکستان سے متعلق امور 15 سے 16 جون کو زیر غور آئیں گے۔
گرے لسٹ

مزید :

صفحہ اول -