مختلف تہذیبوں میں مکالمہ اورہم آہنگی کا فروغ ضروری،چین
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی ترجمان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے نبی پاکؐ سے متعلق گستاخانہ بیان پر چین کا بھی سخت رد عمل آ گیا۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمہ کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پیغمبراسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتحال پیدا کی ہے امید ہے اس میں جلد بہتری آجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غرور اور تعصب کو ترک کرنا چاہیے، اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنا چاہیے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے، مکالمے اور ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔
چین